ذوق نمو
قسم کلام: اسم کیفیت
معنی
١ - نشوونما کا شوق یا جذبہ۔ گُل میں گر ذوقِ نمو پردہ برانداز نہ ہو گل نگاہوں کو نہ للچائے کبھی ( ١٩٤١ء، صبحِ بہار، ٦٠ )
اشتقاق
عربی زبان سے مشتق اسم 'ذَوق' کو کسرۂ اضافت کے ذریعے عربی ہی سے مشتق اسم نَمُو کے ساتھ ملانے سے مرکب اضافی بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے ١٩٤١ء کو "صبحِ بہار" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
جنس: مذکر